Jaguar
جاگوار: Jaguar اگر بادشاہت کا مطلب جبڑے کی طاقت ہے تو Jaguar جنگل کا اصلی بادشاہ ہے۔ یہ براعظم جنوبی امریکہ اورشمالی امریکہ کے چند ممالک میں پایا جاتا ہے۔ جنگلی بلیوں کے خاندان کو سائینسی زبان میں Filadae کہتے ہیں اور اسی خاندان میں جاگوار بھی شامل ہے۔ خوش قسمتی سے Filadae خاندان کی دو بلیاں تیندوا اور برفانی تیندوا پاکستان میں بھی موجود ہیں۔ خیر جاگوار صرف براعظم شمالی و جنوبی امریکہ کا رہائیشی ہے۔ رہائش: یہ جنوبی امریکہ کے شمال کی طرف واقع ممالک مثلاً برازیل، ارجنٹائن ، پیراگوئے سے لے کر میکسیکو اور ملک امریکہ کے جنوبی چند مخصوص علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ ان کی رہائیش خاص قسم کے پانی والے جنگلات ہیں۔ چونکہ براعظم جنوبی امریکہ ایک ٹراپیکل خطہ ہے جہاں سارا سال ڈھیر بارش موسم گرم مرطوب ہوتا ہے اس لئیے وہاں دریا بھی بہت سارے موجود ہیں اور زیادہ تر یہ دریا امازون دریا میں جا لگتے ہیں۔ امازون اس براعظم کا سب سے بڑا دریا ہے اور کافی زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے اسکے اردگرد کافی گیلے گھنے جنگلات (Swamps) ہیں۔ اب اس پانی اور جنگلات میں مختلف قسم کے جانور ہیں جو پانی اور جنگل دونوں کو زندہ رک...
Comments
Post a Comment