Kolajin sapliment

جوانی اور حسن کے لئے مفید غذائیں : جوان اور حسین لگنا کس کی خواہش نہیں ہوتی مگر عمر کو روک دینا بھی کسی کے بس میں نہیں، لیکن کیا ہم اپنی بڑھتی ہوئی عمر کی رفتار کو کم کرنے کے لئے کچھ کر سکتے ہیں ؟ جی بالکل ہماری روزمرہ کی عادات کے ساتھ ساتھ جو غذا ہم کھاتے ہیں اس کا ہماری عمر کی رفتار سے گہرا تعلق ہوتا ہے ہماری جلد کو جوان اور صحتمند رکھنے میں ہماری غذا بہت اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ کولاجن وہ پروٹین ہے جو ہماری جلد کو ساخت اور لچک فراہم کرتا ہے کولاجن کی کئی قسمیں ہیں لیکن ہمارے جسم کو ٹائپ 1،2اور 3 کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے تو ہماری جلد میں کولاجن کی مقدار کم ہوتی جاتی ہے اسی وجہ سے عمر کے ساتھ ہماری جلد پتلی ہو جاتی ہے اور اس پر جھریاں پڑنے لگتی ہیں, اب مارکیٹ میں کئی قسم کی کولاجن سپلیمنٹس موجود ہیں جو آجکل ہر اس شخص کے پاس نظر آتی ہیں جو اپنی صحت اور جوانی کو لے کر فکر مند رہتے ہیں لیکن کیا کولاجن کی بنی ہوئی گولیاں اور سپلیمنٹس کولاجن کا بہترین ذریعہ ہیں یا اس کا کوئی کم خرچ متبادل بھی موجود ہے ۔ خوراک میں موجود کولاجن ایسی شکل میں ہوتا ہے کہ جس کو فورن ہی ...