MM Ourlakan Gun

۳۵ ایم ایم کی اورلیکن گن پاکستان کی سب سے جدید طیارہ شکن گن ہے اور دنیا بھر کی طیارہ شکن گنوں میں نشانہ لگانے کی شرح کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔ یہ ڈبل بیرل گن ایک وقت میں ایک ہزار راونڈ فائر کر سکتی ہے، جس میں ایک راونڈ/گولی کا وزن ڈیڑھ کلوگرام تک ہوتا ہے۔ اسکی کارگر مار اور کارگر بلندی تک مار تقریبا" چار کلومیٹر ہے۔ ٹارگٹ کے خلاف انتہائ درستگی سے کاروائ کے لیے اسے "سکائ گارڈ ریڈار" کی مدد سے رہنمائ دی جاتی ہے اور اگر ریڈار میسر نا ہو تو مینول موڈ پر بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ سویزرلینڈ کی بنی ہوئ ہے جسے دنیا کے کم و بیش تیس ممالک استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان کے پاس ایسی 180 گنز ہیں جن میں سے 60گنز کو ریڈار سمیت خریدا گیا تھا۔ یہ طیارہ شکن نظام دشمن کے لڑاکا طیاروں، ڈرون طیاروں، ہیلی کاپٹرز اور کم بلندی پر اڑنے والے کروز میزائل کو مار گرانے کے لیے بہترین ہے یہاں تک کہ یہ اپنے ریڈار کی مدد سے بڑے مارٹر اور توپ کے گولے کو بھی فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان آرمی اور ائیرفورس اسے اہم مقامات اور فوجی کاروائ کے دوران فضائ تحفظ کے لیے استعمال کرتی ہے۔ مزید بہتری: پاکستان آرمی کو میدان جنگ میں فضائ تحفظ کے لیے چین سے ٹائپ09 طرز کی سیلف پروپلڈ اینٹی ائیرکرافٹ گن خرید لینی چاہیے ، یہ سسٹم نا صرف ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کے ساتھ تعینات کیا جا سکتا ہے بلکہ یہ اپنی جگہ بھی تیزی سے تبدیل کر سکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Coriander and mint ,

Vitiligo leprosy Petients